طرابلس : دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے جنوب میں ضلع قنیطرہ میں بعض فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔بشار الاسد حکومت کی خبر رساں ایجنسی صنا نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے قنیطرہ کے ارد گرد حکومتی فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو رات کے وقت زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے ہونے والے حملے سے مالی نقصان پہنچا ہے۔یہ سب کے علم میں ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع قنیطرہ میں ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں اور حزب اللہ کے فوجی ٹھکانے موجود ہیں۔