تل ابیب۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں ایک علاقے کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا کہ جنگی طیاروں نے تحریک حماس کے ایک علاقہ پر حملہ کیا، تاہم اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
حملے میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ حملہ غزہ سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کو مار گرانے کے اسرائیل کے بیان کے بعد ہوا ہے۔