اسرائیل کا غزہ پٹی میں بنیادی سہولیات کی بحالی کا فیصلہ

   

غزہ سٹی :اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کے لیے کئی بنیادی سہولیات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غزہ پٹی کے سامنے سمندری علاقے میں ماہی گیری کی مقررہ حدود کو پندرہ سمندری میل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی حکام نے اس فلسطینی علاقے کو سامان کی ترسیل کے لیے کیرم شالوم کا راستہ بھی کھول دیا ہے۔ غزہ پٹی میں پانی کی فراہمی بھی بہتر بنائی جا رہی ہے۔