یروشلم،17جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے کہا کہ اس نے انتقامی طورپرغزہ پٹی میں فضائی حملہ کیاہے ۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہمارے ہیلی کاپٹر نے شمالی غزہ پٹی میں حماس کی زمینی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونے والے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ فلسطین کی سرحد سے اسرائیل کی سرحد میں جمعرات کو چھوڑے گئے دھماکہ خیز غباروں کے جواب میں کیاگیا ہے ۔