ممبئی : مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل جارحیت کی جارہی ہے ، نمازیوں پر گرینیڈ حملے کرنا آنسو گیس کا استعمال کرنا روز کا معمول بن چکا ہے جس سے فلسطین سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔آج 5 اپریل چہارشنبہ کو صبح طلوع آفتاب سے قبل جس طرح سے عبادت میں مصروف لوگوں پر جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے یہ کھلی ہوئی دہشت گردی ہے ۔اس وحشیانہ طریقے سے نمازیوں پر ہوئے حملے اور تقریباً تین سو پچاس مرد و خواتین کی گرفتاری پر رضا اکیڈمی نے بھی سخت مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت ایکشن لینے کی بات کہی ہے ۔