اسرائیل کا واحد سرحدی گزرگاہ بند کرنے کا اعلان

   

تل ابیب، 24 ستمبر (یو این آئی) اسرائیل آج مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے درمیان واحد سرحدی گزرگاہ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دے گا، اسے دو روز قبل ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔ ڈان نیوز میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور اردنی حکام نے منگل کے روز کہا تھا کہ اسرائیل اگلے دن سرحد کو بند کر دے گا، یہ گزرگاہ مغربی کنارے کے بہت سے فلسطینیوں کے لیے بیرون ملک سفر کا بنیادی ذریعہ ہے اور اسی کے ذریعے اردن اور فلسطینی علاقے کے درمیان تجارتی سامان منتقل کیا جاتا ہے ۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ امریکہ کے دورے سے واپسی پر ان ممالک کو اپنا ‘جواب’ دیں گے جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ ایلنبی کراسنگ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے لیے بیرون ملک سفر کا بنیادی راستہ ہے ۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا ان کئی ممالک میں شامل ہیں جو اس ہفتے فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں یا کرنے والے ہیں، تاکہ دو ریاستی حل کے لیے تحریک کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے ۔

غزہ بدترین صورتحال سے
دوچار : گوٹیرس
نیویارک : 24 ستمبر ( ایجنسیز ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیرس نے غزہ میں انسانی صورتحال کو بدترین سطح پر قرار دیدیا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اانہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام عالمی یک جہتی اور بین الاقوامی امن برقرار رکھنے کیلئے ہوا تھا ، اسے امن کا ضامن ہونا چاہیے۔اردغان نے ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی مفید قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال بدترین سطح پر ہے، علاقے میں انسانی امداد کی فوری اور بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔