تل ابیب : اسرائیل نے چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ چاردن کے وقفہ کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ یرغمالیوں کی رہائی کا مطلب ہرگزیہ نہیں ہے کہ جنگ مکمل طورپربند ہوجائے گی۔ قیدیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اورتمام اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاری کررہے ہیں۔