اسرائیل کو جنوبی افریقہ سے سفیر واپس بلانا پڑا

   

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ سے اسرائیل کو اپنا سفیر واپس بلانا پڑ گیا ہے۔’ یہ فیصلہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اپنے ہاں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی بات سامنے آنے کے بعد کرنا پڑا ہے۔ تاہم کہا گیا ہے کہ سفیر کو مشاورت کیلئے بلایا جا رہا ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کا یہ فیصلہ پیر کے روز اس لیے سامنے آیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت ‘ افریقن نیشنل کونسل’ نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے سے متعلق اپوزیشن جماعت کی تحریک کی حمایت کرے گی۔افریقی اپوزیشن جماعت نے اسرائیل کی غزہ میں جاری بمباری ، بچوں کی ہلاکت اور بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو اپنی تحریک کا عندیہ دیا تھا۔ جنوبی افریقہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے سخت ناقدین میں سے ہے۔