استنبول :صدر رجب طیب اردغان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ صدارتی دفتر اطلاعات کے مطابق اس بات چیت میں ترکیہ اور قطر کے درمیان تعلقات ، عالمی و علاقائی مسائل سمیت غزہ میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں بات چیت میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ غزہ پر حملوں کو رکوانے اور اسرائیل کو عدالتی کٹہرے میں لانے کے لیے اسلامی ممالک کو کوششیں بڑھانا ہونگی۔ صدر اردغان نے کہا کہ علاقے میں کشیدگی کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اسرائیل کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہونگی۔ بات چیت میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔