اسرائیل کو سزا دینے کیلئے ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے: ایران

   

تہران ،18 جولائی (یو این آئی)ایران نے انتباہ دیا ہے کہ اسرائیل کو سزا نہ دی گئی تو ہم تیار ہیں، ہاتھ ٹریگر پر ہے ، حملوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو ایران اقدام اٹھائے گا۔روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سینئر سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ اسرائیل کو حملوں کا جواب ناگزیر ہوسکتا ہے ، امریکہ نے حملوں کا ازالہ نہ کیا تو ایران اقدام اٹھائے گا، ایران تاریخی دفاعی صلاحیت کی بحالی کیلئے تیار ہے ۔ایرانی سینئر سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن مذاکرات چاہتا ہے مگر ایران فی الحال جنگ بندی کو مستقل نہیں سمجھتا، جوہری پروگرام پر دباؤ ناقابل قبول ہے پُرامن مقاصد کیلئے افزودگی جاری رکھیں گے ۔سینئر اہلکار نے کہا کہ اس بار دشمن کے فائر کا انتظار نہیں کریں گے ، پوری تیاری میں ہیں، امریکہ کو چاہیے کہ اپنی علاقائی پراکسیز کو قابو میں رکھے ۔