اسرائیل کو عالمی نقشہ سے مٹادینا ممکن : ایرانی میجر

   

Ferty9 Clinic

تہران ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے پیر کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’کٹر حریف‘‘ اسرائیل کو تباہ و تاراج کرنا ایک قابل دسترس نشانہ ہے۔ میجر جنرل حسین سلامی کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پاسداران انقلاب کی نیوز سائیٹ سپاہ نیوز نے بتایا کہ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل کے ناپاک وجود کو عالمی نقشہ سے مٹا دینا اب کوئی خواب و خیال کی بات نہیں ہے۔ اسلامی انقلاب کو رونما ہوئے چالیس سال ہوچکے ہیں اور اب ایران کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ صیہونی ریاست کو نیست و نابود کرسکے۔