اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کردینا چاہیئے

   

میڈرڈ، 8 اکتوبر (یو این آئی) ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے ۔ ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے ، اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کردینا چاہیے ۔ واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ مصرکے شہر۔ شرم الشیخ میں ٹرمپ منصوبے کے تحت مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، حماس نے غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کی ضمانت پر زور دیا ہے ۔ حماس نے بتایا مذاکرات میں اسرائیلی افواج کے انخلا کے نقشوں اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے شیڈول پر بات چیت ہوئی۔ حماس نے موقف اختیار کیا کہ قیدیوں کی رہائی اسرائیلی فوج کے انخلاکے مراحل سے منسلک کیا جائے ۔