اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں: فرانسیسی وزیر خارجہ

   

پیرس : فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کا کہنا ہے کہ غزہ جو کہ فلسطینی سرزمین ہے ، کے مستقبل کا تعین کرنا اسرائیل پر منحصر نہیں۔سی این این سے بات کرتے ہوئے کولونا نے فلسطین پر اسرائیل کے حملوں اور غزہ کے مستقبل کے بارے میں بیانات دئیے۔کولونا نے کہاکہ یہ اسرائیل کے بس میں نہیں کہ وہ غزہ کے مستقبل کا تعین کرے، جو کہ فلسطینی علاقہ ہے۔ اسے بین الاقوامی قانون پر عمل درآمد کو واپس لوٹنا چاہیے۔کولونا نے حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کے بارے میں اسرائیلی سیاست دانوں اور حکام کے بارہا بیانات کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات فریقین کو حل سے دور کر دیتے ہیں۔”دو مملکتی حل کے لیے اپنی حمایت پر زور دیتے ہوئے کولونا نے کہاکہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے جو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ بننا چاہتی ہے۔ ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، جو واحد قابل عمل آپشن ہے۔کولونا نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی تعمیل کرتے ہوئے شہری آبادی کا تحفظ کرنا چاہیے اور کہاکہ(شہری) جرائم کے ارتکاب کے ذمہ دار نہیں ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔لکسمبرگ کے وزیر خارجہ زیویئر بیٹل کے ساتھ برلن میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، بیئربوک نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو ایک ایسے مستقبل کی ضرورت ہے جو کہ ان کے حق خود ارادیت پر مبنی ہو اور انہیں مزید انسانی امداد کے ساتھ تحفظ کی ضرورت ہے۔