دی ہیگ : بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور اسرائیل کو فوری اور مؤثر طریقے سے عبوری اقدامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔عدالت انصاف نے رفح پر حملے کے اسرائیل کے منصوبے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی جانب سے درخواست کردہ نئے اقدامات کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔اپنے فیصلے کے حوالے سے تحریری بیان میں، انہوں نے کہا کہ عدالت کی طرف سے 26 جنوری 2024 کو سنائے گئے چھ حکم امتناع رفح سمیت پوری غزہ کی پٹی پر لاگو ہوتے ہیں اور کہا کہ “احتیاطی تدابیر کو فوری اور مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہیے۔