اسرائیل کو متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین اور عمان سے معاہدہ کی توقع

,

   

اسرائیل کے انٹلیجنس وزیر ایلی کوہن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین اور عمان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں آفریقہ میں دیگر ممالک کے ساتھ امن معاہدے کا موقع ہے ۔ ان میں سوڈان بھی شامل ہے ۔ اسرائیل کے ساتھ حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے امن معاہدہ کیا ہے ۔ مصر اور اردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا یو اے ای تیسرا عرب ملک ہے ۔ اسی دوران یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ٹیلیفون سرویس کا آغاز ہوگیا ۔