اسرائیل کو مٹ جانا چاہیے امریکی نوجوانوں کی رائے

   

واشنگٹن: ہارورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے ایک سروے جاری کیا گیا ہے جس میں اسرائیل کے مٹ جانے کے حوالے سے امریکی نوجوانوں کی رائے نے دنیا کو چونکا دیا ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی پریس نے ایک سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکی نوجوانوں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیے ۔سروے میں امریکی نوجوانوں کی اکثریت نے’’اسرائیل کو ختم کرنے‘‘ اور اسے فلسطینیوں کے حوالے کرنے کے خیال کی حمایت کی۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ہی فلسطین کی ساری زمین ملنی چاہیے ۔18 سے 24 سال کے نوجوانوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نسل کشی کر رہی ہے ، 60 فی صد رائے دہندگان نے تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔