اسرائیل کو کوویڈ۔19 ویکسین کی پہلی کھیپ موصول

   

تل ابیب : اسرائیل کیلئے سب سے بڑا جشن کا موقع ہے۔ تل ابیب کے قریب بین گورین ایرپورٹ پر کوروناوائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ سڑکوں کے ذریعہ کارگو سے اس ویکسین کو اتارا جارہا ہے۔ اسرائیل نے چہارشنبہ کے دن Pfizer’s کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ حاصل کرلی ہے۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے اعلان کیا کہ یہ ویکسین ملنے کے بعد اسرائیل میں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیلئے یہ سب سے بڑا خوشی کا لمحہ ہے۔ امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی سے 8 ملین ڈوسز کا آرڈر دیا گیا تھا جس کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ نتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل میں کوروناوائرس سے 348,948 شہری متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 3932 کی اموات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج میری لئے یہ سب سے اہم بات یہ ہیکہ اسرائیلی شہریوں کو ویکسین حاصل ہوچکا ہے۔