اسرائیل کو 836 کروڑ کا نقصان ۔ایران کا دعویٰ

   

تہران : ایران کے سرکاری میڈیا IRNA نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے سے اسرائیل کو تقریباً 836 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ لبنانی میڈیا المیادین ٹی وی کے مطابق ایران کے حملوں سے سب سے زیادہ نقصان میزائل ڈیفنس سسٹم کو پہنچا۔کئی میزائل عراد شہر میں گرے۔ الفحم شہر پر بھی کچھ میزائل داغے گئے۔ اس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔