اسرائیل کیخلاف عیسائی اور مسلم ایک ہوکر لبنان کی پہچان بن گئے

   

بیروت: لبنان میں اسرائیل کے خلاف مسلم اور عیسائیوں نے ایک ہوکر اتحاد قائم کرلیا اور لبنان کی پہچان بن گئے ۔لبنان کی مسیحی خاتون ریٹا اپنی مسلمان دوست آیاہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر روزانہ سینکڑوں متاثرین جنگ کیلئے کھانا پکاتی اور ان میں تقسیم کرتی ہیں۔ میڈیا کے مطابق بیروت میں ریٹا اور آیاہ کا کچن ہے۔حزب اللہ کی حامی آیاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے اپنا گھر تباہ ہونے کے بعد میں ریٹا کے پاس آئی کیونکہ ہم علاقے میں کافی مسائل سے دوچار تھے ۔آیاہ کا بتانا ہیکہ مسلمان ہونے کے باوجود اس کی دوست ریٹا نے اسے پناہ دی اور وہ ریٹا کے ساتھ مل کر متاثرین جنگ کی مدد کررہی ہے ۔