تہران: ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کو شرمناک قرار دے دیا۔ایران نے متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہیکہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے جرائم کا شراکت دار ہے۔ امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے امن معاہدہ کرلیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بحرین کے حکمران اب اسرائیل کے جرائم کی صورت میں خطے میں سیکیورٹی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات کے شراکت دار ہوں گے۔