تہران: ایران میں پیر کی صبح چار افراد کو پھانسی دے دی گئی، انہیں ملک کے قدیم دشمن اسرائیل سے مل کر ایرانی دفاعی تنصیب سبوتاڑ کرنے کے منصوبے میں تعاون کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ نے بتایا ہے کہ چار مدعا علیہان محمد فرامرزی، محسن مظلوم، وفا آزربار، پجمان فتحی کو جولائی 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایران کی میزان آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان پر ایران کے مرکزی صوبے اصفہان میں وزارت دفاع کے مرکز میں آپریشن کی سازش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔قبل ازیں میزان آن لائن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی جاسوسی تنظیم سے وابستہ ایک گروپ کے چار ارکان کو سزائے موت سنائی گئی جنہیں اصفہان میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔