اسرائیل کی جارحیت جاری، مزید 215 فلسطینی شہید

,

   

غزہ: صیہونی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے ۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے ۔قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے ، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ صیہونی بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔24 گھنٹوں میں215 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 26,650تک پہنچ گئی۔اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تل ابیب پر راکٹ داغنے کی ویڈیو
دریں اثناء حماس کے کتائب القسام (القسام بریگیڈز) نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی بارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی تنظیم نے اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے تل ابیب میں راکٹ داغ دیے ، جس سے تل ابیب میں سائرن بج اٹھے ۔حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ فلسطینیوں کے قتل عام کا ردِ عمل ہے ، القسام بریگیڈز کے پاس تاحال بڑی فائر پاور موجود ہے ، حماس کے جانبازوں نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینکس اور بلڈوزرز بھی تباہ کر دیے ہیں۔القسام بریگیڈز نے خصوصی مناظر بھی جاری کر دیے ہیں، ویڈیوز نے اسرائیلی فوج کو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا، حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ، اسرائیلی ڈرون بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔اسرائیلی چینل 14 کے مطابق غزہ سے تل ابیب کی طرف تقریباً 15 میزائل داغے گئے ہیں، القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہم نے شہریوں کے خلاف صہیونی قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر میزائلوں سے بمباری کی۔
صدر مرمو نے ستنام سنگھ کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا
نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ستنام سنگھ سندھو کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے ۔منگل کو راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مرمو نے راجیہ سبھا میں نامزد اراکین کیلئے مخصوص نشستوں پر ایک خالی جگہ کو پُر کرنے کیلئے آئین کے آرٹیکل 80 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سندھو کو مقرر کیا ہے ۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ماہر تعلیم مسٹر سندھو کی راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
مسٹر دھنکھڑ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ‘‘کمیونٹی خدمات میں ان کا بھرپور کام اور تعلیم، اختراع اور آموزش کے لیے ان کا جذبہ راجیہ سبھا کے لیے طاقت کا ایک بڑا ذریعہ ہوگا۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔’’تعلیم اور دیگر شعبوں میں مسٹر سندھو کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایوان کی کارروائی ان کے خیالات سے بھرپور ہوگی۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا ‘‘مجھے خوشی ہے کہ صدر جمہوریہ نے مسٹر ستنام سنگھ سندھو جی کو راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مسٹر ستنام جی نے اپنے آپ کو ایک مشہور ماہر تعلیم اور سماجی کارکن کے طور پر باوقار بنایا ہے اور وہ مختلف طریقوں سے نچلی سطح پر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ قومی اتحاد کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر کام کیا ہے ۔ مودی نے بیرون ملک آباد ہندوستانی برادری کے ساتھ مسٹر سندھو کے تعاون کے کام کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ‘‘میں ان کے پارلیمانی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ راجیہ سبھا کی کارروائی ان کے خیالات سے بھرپور ہوگی۔