یروشلم: اسرائیل نے غزہ پٹی سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مصری ثالثوں کے ذریعے فلسطینی تحریک حماس کو دو مرحلہ کا منصوبہ پیش کیا ہے ۔ چینی خبر رساں ایجنسی ‘ژنہوا’ نے مصر میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پلان میں یہ فرض کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں حماس 11 یرغمالوں کو رہا کرے گا اور 16 ہلاک ہونے والوں کی لاشیں حوالے کرے گا جس کے بعد 40 دن کی جنگ بندی ہوگی۔ ژنہوا نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں حماس کو باقی تمام یرغمالوں کو ایک ہی وقت میں رہا کرنا ہوگا۔ ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ اسرائیل کی تجویز کی حمایت کرتا ہے ۔