قاہرہ: مصری سکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی فوجی طیاروں کی طرف سے مصری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ ذرائع نے میڈیا میں آنے والی اس نوعیت کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا۔ مصر نے اس سے قبل غزہ کی پٹی سے سیناء تک فلسطینیوں کو بے گھر کرنے یا بے گھر فلسطینیوں کی میزبانی کیلئے بفر زون بنانے کے عمل میں قاہرہ کی شرکت کے الزامات کی تردید کی تھی۔اس سے پہلے قاہرہ نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے آغاز کے بارے میں بعض رپورٹس کی بھی تردید کی۔