غزہ ۔ 14 اکٹوبر (ایجنسیز) اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے منگل کو مشتبہ افراد کی طرف سے لاحق خطرہ دور کرنے کیلئے فائرنگ کی جو شمالی غزہ پٹی میں اس کی افواج کے قریب آ گئے تھے۔ انکلیو میں صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم چھے فلسطینی ہلاک ہو گئے۔فوج نے کہا کہ مشتبہ افراد نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ بندی منصوبے کے تحت ابتدائی اسرائیلی واپسی کیلئے مقررہ ایک حد عبور کی تھی۔غزہ کی مقامی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے منگل کے روز انکلیو میں دو الگ الگ واقعات میں چھے فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا جو معاہدہ طے ہوا ہے، اس کے تحت پیر کو حماس نے غزہ سے آخری زندہ اسرائیلی قیدی رہا کر دیا اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت بڑی تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو بسوں میں واپس بھیج دیا۔