اسرائیل کی قطر میں کارروائی سے امن معاہدہ خطرہ میں : برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی مذمت

   

لندن؍ پیرس؍ برلن۔ 13 ستمبر (یو این آئی) برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے یورپی وزرائے خارجہ کہا کہ حملہ قطر کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے ، اسرائیلی کارروائی امن معاہدہ کوخطرے میں ڈال سکتی ہے ۔ یورپی وزرائے خارجہ کا مؤقف ہے کہ قطر کی ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور قطر کے ساتھ مکمل یگانگت کا اظہار کرتے ہیں۔

روس کے تیسرے ایئرپورٹ پر سرگرمیاں بحال
ماسکو ۔ 13 ستمبر (ایجنسیز) روس نے اپنا تیسرا ائرپورٹ فضائی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے ملک کے جنوب میں واقع ایک بڑا شہر کراسنودار کے ائرپورٹ کو فضائی ٹریفک کے لیے دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ائرپورٹ کو 2022 ء میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے روسی وزارتِ نقل و حمل نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ کراسنودار ہوائی اڈا 11 ستمبر کو صبح 9 بجے سے پروازوں کے لیے کھل گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جنگ کے آغاز یعنی فروری 2022 ء سے اس ائرپورٹ سے کوئی پرواز چلائی گئی تھی۔ اعلیٰ حکام نے کہا کہ ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنا علاقہ کے باشندوں اور کمپنیوں کے لیے سفر کے مواقع کو وسعت دے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کرکے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا تھا تاہم حماس کی مرکزی قیادت اس حملے میں محفوظ رہی تھی۔