بیروت، 13 مارچ (یو این آئی) اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملوں کی نئی لہرکا آغاز کردیا، اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں رات سے اب تک 8 افراد شہید ہوگئے ۔ لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں رات سے اب تک 8 افراد جام شہادت نوش کرگئے ، 2 مارچ سے جاری حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 687 ہوگئی جن میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساتھ ایران پر بھی وسیع پیمانے پر نئے حملے شروع کردیے ، رات گئے تہران اور دیگر شہروں میں دھماکے سنے گئے ۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اسرائیلی فوج نے ایران میں نیوکلیئر پروگرام کی اہم سائٹس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، تہران کے قریب طالقان میں واقع سائٹ کو جنگی جہازوں نے ٹارگٹ کیا۔