واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے 105 بلین ڈالر مالیت کی رقم سکیورٹی کے لیے مختص کرنے کی درخواست کردی۔ اس خطیر رقم میں یوکرین کو 61 بلین ڈالر اور اسرائیل کو 14 بلین ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ تاہم اس درخواست پر کانگریس میں افراتفری ہونے اور تصادم کھڑا ہونے کا امکان ہے۔