تل ابیب ۔18 ؍اکتوبر ( ایجنسیز ) اسرائیلی کی ہٹ دھرمی جاری ہے جس نے رفح کراسنگ کھولنے سے انکار کر دیا۔ میڈیاکے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے، جب مصر میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا کہ غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح کراسنگ پیر کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔رفح کراسنگ ایک سرحدی گزر گاہ ہے جو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہے۔اس اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رفح کراسنگ نہیں کھلے گی اور دوبارہ کھولنے کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ حماس اپنے اس وعدے پر کس حد تک عمل کرتی ہے جس میں ہلاک یرغمالیوں کی نعشیں واپس کرنے اور طے شدہ فریم ورک کا نفاذ شامل ہے۔
اس سے قبل قاہرہ میں فلسطینی سفارتخانے نے اعلان کیا تھا کہ مصر میں مقیم فلسطینیوں کو پیر سے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔