اسرائیل کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے بائیڈن کو خبردار کیا

   

تل ابیب : اسرائیل عسکری قیادت اور انٹلیجنس کے 3000 کے قریب ذمہ داران نے امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں ڈٰیموکریٹس ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نیا نیوکلیئر معاہدہ اسرائیل کے امن کے لیے ایک ’’بڑا خطرہ‘‘ ہو گا۔اسرائیلی دفاع اور امن فورم(IDSF) میں شریک ان افراد نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایک سمجھوتہ پر دستخط کرے گا جو ایران کو نقد مالی اثاثے فراہم کرے گا۔ یہ رقم ایران کو نیوکلیئر ہتھیار کے حصول کی راہ پر ڈال دی گی جو اسرائیل کو تباہ کرنے کے واسطے کام آئے گا۔ یہ موقف امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر بوب میننڈیز اور بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدیداران کو بھیجے گئے ایک خط میں سامنے آیا ہے۔اس خط کی ایک کاپی امریکی اخبار واشنگٹن فری بیکن کو بھی موصول ہوئی ہے۔ خط میں اسرائیلی چیدہ شخصیات نے کہا ہے کہ اس (نیوکلیئر) سمجھوتے کی طرف واپس لوٹنا ایک بڑی غلطی ہو گی۔