اسرائیل کے امریکہ ویزہ فری پروگرام میں غزہ کے شہری بھی شامل

   

تل ابیب : ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کے سفر کی سہولت دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ سہولت ایک معاہدے کی حتمی تیاریوں کا حصہ ہے جس کا مقصد اسرائیلیوں کو بغیر ویزا کے امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔امریکی شہریت امریکن ویزا فری پروگرام میں شامل ہونے کی شرط ہے، اس لیے اسرائیل نے 20 جولائی سے اپنی سرحدوں میں داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے سے ان تمام فلسطینیوں کے لیے داخلے اور اخراج کا آغاز کر دیا ہے جو ایک مدت سے امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ تاہم فی الحال یہ آمد واخراج آزمائشی ہے۔اسرائیل کے لیے امریکی شرائط کی تعمیل ثابت کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔