بیروت : لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اس کے جنوبی حصے میں واقع ساحلی شہر صیدا کے قریب کم سے کم دو فضائی حملے کیے ہیں۔عرب نیوز کے مطابق حماس کی اتحادی حزب اللہ اور اس کے سخت دشمن اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کو غزہ میں چھڑنے والی جنگ کے بعد سے تقریباً روز ہی فائرنگ کا تبالہ ہو رہا ہے۔لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’پیر کو اسرائیل کے جہازوں نے غازیہ قصبے پر فضائی حملے کیے، جن میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد ایمبولیسنز کو اس مقام کی طرف تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔‘رپورٹ میں اس کے علاوہ مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
