اسرائیل کے جنگی طیاروں کا حماس کے کیمپ پر حملہ

   

تیل ابیب۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف)کے مطابق، اس کے جنگی طیاروں نے منگل کو شمالی غزہ پٹی میں حماس کے ایک کیمپ کو نشانہ بناکر حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل غزہ سرحد پر صورت حال کے جواب میں کیا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے منگل کے روز سرحد پر کشیدگی کے بعد شمالی غزہ پٹی میں حماس کے ایک کیمپ کو نشانہ بناکر حملے کئے گئے ۔آئی ڈی ایف نے ٹویٹر پر کہا، ‘‘جنگجوؤں نے دن بھر کئی بار غزہ کے ساتھ سرحد پر تعینات ہمارے فوجیوں پر اکثر گولیاں چلائیں اس کے جواب میں آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیارے نے شمالی غزہ میں حماس کے ایک کیمپ پر نشانہ بناکر حملہ کیا ۔قبل ازیں آئی ڈی ایف نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ غزہ سرحد پر فلسطین کے ساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیل افسر زخمی ہوگیا۔اس کے جواب میں اسرائیلی ٹینک نے حماس کی ایک چوکی کونشانہ بناکر حملہ کیا۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی شہری ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔