اسرائیل کے جھانسے میں نہ آئیںامریکی فوج کو ایران کا انتباہ

   

تہران : /25 مارچ (ایجنسیز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا ہے کہ تہران حکومت خطہ میں امریکہ کی طرف سے تمام نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور بالخصوص فوجی دستوں کی تعیناتی پر وہ امریکی انتظامیہ کو متنبہ کرنا چاہیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی باتوں میں آکر زمینی حملے کی حماقت نہ کریں ، بصورت دیگر امریکی افواج کو پچھتانا پڑے گا ۔ محمد باقر مغربی ایشیا ء میں امریکی ملٹری کی نقل و حرکت کے تعلق سے تازہ اطلاعات پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ اگر امریکہ زمینی حملہ کی کوشش کرتا ہے تو اسے موجودہ نقصان سے بھاری زک اٹھانی پڑے گی ۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملے ایران کو مرعوب کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ یہ دیکھتے ہوئے نتن یاہو اب امریکی ملٹری کو جنگ میں گھسانا چاہتے ہیں ۔ امریکہ ان کی باتوں پر عمل کرے تو پچھتائے گا ۔