اسرائیل کے خلاف الفتح اور حماس متحد

,

   

رملہ: مخالف فلسطینی گروپوں فتح اور حماس نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کے خلاف متحدہ مہم چلانے کا عندیہ دیا ہے۔ فتح کے ایک سینیئر اہلکار جبریل الرجوب نے راملہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس پریس کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیروت میں موجود حماس کے اہلکار صالح العروری بھی شریک تھے۔