انقرہ : ترکیہ کیصدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ہم واحد ملک ہیں جس نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں ہونے والے قتل عام پر سخت ترین ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔اردغان نے اے کے پارٹی کے انقرہ کی تحصیل قزل جا حمام میں 31 ویں مشاورتی اور تشخیصی اجلاس سے خطاب کیا جس کا عنوان ترکیہ کی مشترکہ سوچ ” تھا۔7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہم واحد ملک ہیں جس نے 7 اکتوبر سے غزہ میں ہونے والے قتل عام پر سخت ترین ردعمل ظاہر کیا ہے اور یہی نہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف ٹھوس اقدامات بھی کیے ہیں۔اردغان نے ترک معیشت سے متعلق پیش رفت پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ترک معیشت نے 5.7 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ 2020 کی دوسری سہ ماہی کے بعد جب کورونا تدابیر اختیار کی گئیں ۔ تب سے ہماری معیشت نے لگاتار 15 سہ ماہیوں تک ترقی کی۔ اعلان کردہ تقریباً تمام تر اعداد و شمار درمیانی مدت کے پروگرام کے عین مطابق ہیں۔