اسرائیل کے سینکڑوں ڈاکٹر ملک چھوڑنے کیلئے تیار

   

دبئی: اسرائیل میں شدت پسند حکومتی اتحاد کی جانب سے منظور کرائی گئی متنازعہ عدالتی اصلاحات کیخلاف احتجاج کے اثرات تقریباً ہر شعبے میںدیکھے جا رہے ہیں۔صحت کے شعبہ میں بھی تقریبا 500 ڈاکٹروں نے اس کے خلاف ملک چھوڑنے کی تیاری کرلی ہے جب کہ سینکڑوں مزید ڈاکٹرس ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر صحت نے ڈاکٹروں کو روکنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔