اسرائیل کے شمالی غزہ پر حملے جاریدرجنوں افراد شہید

   

غزہ : قاتل اسرائیل کے شمالی غزہ کے مشرع بیت لاہیا میں پانچ منزلہ عمارت پر حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 50 افراد جاں بحق ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق، نسل کش اسرائیلی فوج نے مشرع بیت لاہیا علاقے میں نقل مکانی پر مجبور فلسطینیوں کی رہائش گاہ پانچ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا۔تقریباً 70 افراد کی رہائش گاہ بتائی جانے والی عمارت زمین بوس ہو گئی۔حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 50 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق قاتل اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسطی حصے میں واقع بریج پناہ گزین کیمپ میں 2 گھروں پر بمباری کی ان حملوں میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔نسل کش اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے رفح شہر کے مشرقی حصے کو بھی نشانہ بنایا۔ حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغربی حصے میں واقع الفاخورہ علاقے میں درجنوں عمارتوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔