اسرائیل کے غزہ خالی کرنے کے مطالبہ پر روس کا سخت رد عمل

   

ماسکو : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینیوں سے غزہ خالی کرنے کے مطالبہ پر روسی صدر کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے مطالبہ پر اپنے ردعمل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ غزہ فلسطین کی تاریخی سرزمین کا حصہ ہے۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کوغزہ پٹی سے نکل کر مصر کے علاقے سینائی جانے کا کہنے سے امن نہیں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ سمیت آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جانی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت کا استعمال کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، فلسطینی غزہ کو خالی کردیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورے اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل میں جو ہفتہ کو ہوا وہ کبھی نہیں ہوا تھا، یہ اسرائیلیوں پربہت مشکل دن گزرا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ ایسا اب کبھی نہ ہوسکے۔اسرائیلی وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ اس فتح کی قیمت برداشت کرنا آسان نہیں، یہ جنگ طویل اور سخت ہوگی مگر بدلہ لیں گے اور جنگ جیتیں گے۔