اسرائیل کے غزہ پر حملے، 25فلسطینی شہید

   

غزہ : اسرائیل نے غزہ سٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے 25 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔غزہ سیول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مختلف مقامات کو ہدف بنا کر حملے کئے ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔باسل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزّہ کے شمال میں بھی مختلف علاقوں اور رہائشی مکانات پر حملے کر کے 5 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل 91 دن سے غزّہ کے شمالی حصّے کے لئے خوراک اور اشیائے ضروریہ کی بھی ناکہ بندی کئے ہوئے ہے۔سول ڈیفنس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اور بیان کے مطابق غزہ کے شمالی شہر بیت اللہیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہوم اپلائنس کے ڈپو اور اطراف کی دکانوں میں آگ لگ گئی جس پر سخت محنت سے قابو پایا گیا ہے۔