اسرائیل کے غزہ پٹی میں حماس کی چوکیوں پر حملے

   

غزہ سٹی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی طیاروں نے حماس کے دو نگرانکار مقامات پر جو غزہ پٹی میں واقع ہیں، حملے کئے۔ اِن حملوں سے جو ہفتے کی رات دیر گئے البریج وسطی غزہ پٹی اور رفاہ کے مشرق میں ناکہ بندی کا شکار غزہ پٹی کے جنوب میں جس پر اسلامی تحریک حماس برسر اقتدار ہے، کئے گئے لیکن اِن حملوں سے کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نہ کوئی مالی نقصان ہوا۔ چہارشنبہ کی رات دیر گئے اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی میں اپنے طیاروں سے کئی فوجی مقامات پر حملے کئے تھے۔ مبینہ طور پر اسرائیل کی فائرنگ سے 251 فلسطینی 20 مارچ 2018 ء سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دو اسرائیلی فوجی اِسی مدت کے دوران ہلاک ہوئے۔ 2008 ء سے اب تک حماس اور اسرائیل کی تین جنگیں ہوچکی ہیں۔