اسرائیل کے غزہ کے مہاجر کیمپوں پر بھی حملے

   

غزہ : اسرائیل نے غزہ کے وسطی علاقے میں واقع مہاجر کیمپوں نصیرات اور جبیلیہ پر حملے کر کے 11 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات مہاجر کیمپ میں واقع ایک گھر کو ہدف بنایا ہے اور اس حملے میں 7 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ پٹّی کے شمال میں واقع جبیلیہ مہاجر کیمپ پر بھی فضائی اور توپ حملے کئے ہیں۔ جبیلیہ پر حملوں میں بھی 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غزہ حکومت کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 دن سے جبیلیہ مہاجر کیمپ سمیت غزّہ کے شمالی حصّے کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور رہائشی مکانات پر بمباری کر کے انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ” اسرائیل، قتل عام میں بے مہار ہو چکا ہے اور فلسطینی عوام کو جبری ہجرت کروانے کی پالیسی کے دائرہ کار میں غزّہ کے شمال کو تباہ وبرباد دیارِ موت میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں ہے۔ جو کچھ جبیلیہ اور شمالی غزّہ میں ہو رہا ہے وہ انسانیت اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور انسانیت کْشی کا جْرم ہے”۔بیان میں، بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے اداروں سے غزّہ میں نسل کشی بند کروانے کا، مطالبہ کیا گیا ہے۔اس دوران اسرائیلی فوج نے غزّہ کی پٹّی کے شمال میں 7 دن سے جاری برّی حملوں میں بموں سے مسلح ربوٹ استعمال کئے ہیں۔