دمشق :اسرائیل کے پڑوسی ملک شام کے فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے میں 8 شامی فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی ثنا نے ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی نے فضائی جارحیت کرتے ہوئے ڈیرہ شہر کے قریب متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغرب میں فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے میں 8 اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ مزید 7 زخمی ہوئے۔رات گئے اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔
عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کرلیں:حماس
غزہ : حماس کے پولٹ بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے عرب، اسلام ممالک اور اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل کے غزہ پر حملے رکوانے کی کوشش کریں۔منگل کو بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے عرب ممالک سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو بھی ختم کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے راستہ کھلا رکھا جائے اور عزہ میں ملبہ ہٹانے کے آلات، امداد اور ایندھن کو آنے دیا جائے۔