اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے، 20 فلسطینی زخمی

,

   

غزہ : یروشلم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ ہلال احمر نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں کم از کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا ‘‘یروشلم کے الشیخ جراح علاقے میں اسرائیلی فوج اور رہائشیوں کے درمیان جھڑپوں میں بیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔’’ خیال رہے یروشلم کے ایک محلے سے کئی فلسطینی خاندانوں کو ہٹانے کے اسرائیلی عدالت کے فیصلے پر مئی کے شروع سے ہی شہر میں تناؤ بڑھ گیا ہے ۔ اسرائیل اور فلسطین کی غزہ پٹی کے مابین 11 روزہ مسلح حملے سے عوام میں بدامنی پھیل گئی اور اس حملے کے نتیجے میں دونوں اطراف میں خوب جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے ۔