تل ابیب، 16 ستمبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو نے اعتراف کیا ہے کہ قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا ہے مگر امریکہ اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو کا کہنا تھا کہ بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہے اور اس ناکہ بندی کو بھی ختم کردیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونے کی ضرورت ہے ۔
ٹرمپ کے حکم پر امریکہ کا ونیزویلا میں فضائی حملہ
واشنگٹن، 16 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر کے حکم پر امریکی فورسز نے ونیزویلا میں فضائی حملہ کیا ہے ، ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا کہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فورسز نے ونیزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے پیر کے روز ایک بار پھر ونیزویلا میں مبینہ طور پر منشیات لے جانے والی ایک کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ٹرمپ نے یہ اعلان ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کیا، اور کہا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ونیزویلا کے تصدیق شدہ منشیات فروش دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی منشیات (جو ایک مہلک ہتھیار ہے اور امریکیوں کو زہر دے رہی ہے !) امریکہ لے جا رہے تھے ۔
یہ انتہا درجے کے پرتشدد منشیات فروش گروہ امریکی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور اہم امریکی مفادات کیلئے خطرہ ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل بھی ونیزویلا سے منشیات لے جانے والی ایک تیز رفتار کشتی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ منشیات فروش گروہوں کو نشانہ بنانے کیلئے فوجی کارروائیاں مزید وسعت اختیار کر سکتی ہیں۔ بعد ازاں، پیر کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انھیں اس تازہ حملے کی ویڈیو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے دکھائی ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کے پاس اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ کشتی منشیات لے جا رہی تھی، تو ٹرمپ نے جواب دیا: ”ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ آپ صرف وہ سامان دیکھ لیں جو سمندر میں بکھرا پڑا تھا، کوکین اور فینٹانائل کی بڑی بڑی بوریاں ہر طرف پھیلی ہوئی تھیں