٭ اسرائیل کے وزیرصحت یعقوب لزمن اور ان کی اہلیہ کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے اس بات کا جمعرات کو انکشاف کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ دونوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور علاج جاری ہے۔ بیان میں ان افراد سے اپیل کی گئی ہیکہ ایسے افراد جو مذکورہ 71 سالہ وزیرصحت کے ساتھ پچھلے دو ہفتوں کے دوران رابطہ میں آئے ہوں وہ فوری طور پر قرنطینہ اختیار کرلیں۔ واضح رہیکہ تاحال اسرائیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔