تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے امریکی صدر منتخب ہونے پر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہریس کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دونوں قائدین کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی اپنے ایک ٹوئیٹ میں نیتن یاہو نے اسرائیل خاص طور پر ان کے ساتھ شخصی دوستی نبھانے نے کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا۔