تل ابیب : اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کردہ غزہ کی پٹی کے مرکز پر حملے میں 6 بچوں اور 5 خواتین سمیت کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ میں ’النادی‘ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک مکان پر بمباری کی۔اس حملے میں 6 بچوں اور 5 خواتین سمیت کم از کم 20 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نشانہ بنائی گئی رہائش گاہ کے جوار میں موجود 46 افراد اس حملے میں زخمی ہو گئے۔اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے مذکورہ مکان منہدم ہو گیا اور آس پاس کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔غزہ کی سول دفاعی ٹیمیں حملہ ہونے والے علاقہ میں لاپتہ انسانوں کی تلاش میں ہیں۔ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے حملوں میں تقریباً 17 ہزار 492 بچے اور 11 ہزار 979 خواتین سمیت 44 ہزار 612 فلسطینی جاں بحق اور 105 ہزار 834 افراد زخمی ہوئے۔ملبے تلے اب بھی ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، تو ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر شہریوں کے انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔