اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

   

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ’قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قتل عام کے تسلسل کی حالیہ واردات میں اسرائیل نے رفح میں بے گھر پناہ گزینوں کی ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا ہے جس میں کم سے کم 40 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بے دست و پا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سلسلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ ’’مملکت اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی انسانی فیصلوں، قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتی ہے۔سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے انسانی قتل عام کو رکوانے کے لئے فوری طور پر مداخلت کرے