تہران: 18جون ( ایجنسیز ) ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت تہران کے قریب اسرائیل کا ایف 35 لڑاکا طیارہ اور 14 ڈرون مار گرا دیے جو متعدد صوبوں میں موساد ایجنٹوں کے ذریعے استعمال کیے جا رہے تھے۔ترکیہ کی نیوز ایجنسی انادولو پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق تہران کے جنوب میں واقع شہر ورامین کے ضلعی گورنر حسین عباسی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارناکو بتایا کہ ایف 35 لڑاکا طیارہ شہر کے قریب گرا، سکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ایرانی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد یہ تیسرا اسرائیلی جنگی طیارہ ہے جسے تہران نے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اسرائیل کے دفاعی نظام کا پول کھول دیادوسری جانب ایرانی پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی کے مطابق انہوں نے موساد ایجنٹوں کے زیرِ استعمال 14 ڈرون تباہ کر دیے۔ایرانی لیبر نیوز ایجنسی (علنا) سے بات کرتے ہوئے سعید منتظر المہدی نے کہا کہ خودکش ڈرون، UAVs اور دھماکہ خیز آلات بنانے والی ورکشاپس تہران، البرز اور اصفہان کے صوبوں میں پکڑی گئیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ تہران اور البرز میں ڈرون اور دھماکا خیز مواد لے جانے والی تین گاڑیوں کو پکڑا گیا جبکہ عراقی پولیس نے سرحد کے قریب ڈرون لے جانے والی تین گاڑیوں کو روکا اور ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔
روس کا امریکہ کو اسرائیل کی براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ
ماسکو، 18 جون (یو این آئی)روس نے امریکہ کو ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے آج خبردار کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی براہ راست فوجی مدد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید طور پر عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہے ۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق ریابکوف نے کہا کہ روس امریکہ کو ایسی کسی بھی مدد فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے باز رہنے کا انتباہ دیتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔